کورونا سے نجات کیسے ؟ 🖋 کالم علامہ ابتسام الہی ظہیر حفظہ اللہ زمانۂ قدیم سے انسان قدرتی آفات ‘ بیماریوں اور وباؤں کی زدّ میں رہاہے۔ ان آفات اور وباؤں کے نتیجے میں مختلف زمانوں میں ہزاروںافراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے‘ جب کہ بہت سے لوگوں ان آفات اور بیماریوں کے دوران بھی خیر وعافیت سے رہے۔ کچھ عرصے سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس کی وبا نے پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس وبا کے اسبا ب اور تدارک کے حوالے سے آئے دن مختلف طرح کے تجزیات سننے کو ملتے ہیں۔ کچھ لوگ اس وبا کی سنگینی کی وجہ سے نا اُمیدی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں‘ جب کہ بہت سے لوگ اس حوالے سے پراُمید نظر آتے ہیں کہ جلد یا بدیر اس وبا سے نجات حاصل ہو جائے گی۔ کورونا وائرس کی وبا کے دوران مختلف حکومتوں کے مسلسل تبدیل ہونے والے اقدامات کے نتیجے میں عوام الناس میں کبھی اضطرات اورمایوسی پیدا ہو جاتی ہے تو کبھی اُمید جاگ اٹھتی ہے۔ کورونا وائرس کے تدارک کے لیے تاحال کوئی موثر میڈیسن یا ویکسین منظر عام پر نہیں آ سکی۔ اس لیے دنیا بھر میں عوام کی ایک بڑی تشویش اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے۔ اس قسم کی وباؤں کے د...