🖋: * Allama Hafiz Ibtisam Elahi Zaheer Hafiz Allah * (Chairman, Quran and Sunnah Movement Pakistan)/The importance of truth/ سچائی کی اہمیت[🖋: *علامہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر حفظہ اللّٰہ* (چیئرمین ، قرآن و سُنّہ مُوومنٹ پاکستان)
🌺 *سچائی کی اہمیت* 🌺 📰 *دُنیا اخبار میں لِکھا گیا کالم* 🗓 *بتــاریـخ:* *14 جُون 2020* 🖋: *علامہ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر حفظہ اللّٰہ* (چیئرمین ، قرآن و سُنّہ مُوومنٹ پاکستان) 🔖 ہمارے معاشرے میں جھوٹ کا چلن عام ہے اور لوگ ہر معاملے میں جھوٹ بولنے پر آمادہ و تیار رہتے ہیں۔ سچائی کی اہمیت کو معاشرے کی اکثریت فراموش کر چکی ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر *آپ کسی شخص سے اس کی عمر پوچھیں تو بلا سبب اس مسئلے میں جھوٹ بولے گا‘* 🔖 اگر آپ اس سے گاڑی ‘ موٹر سائیکل یا کسی چیز کی قیمت پوچھیں تو پھر بھی جھوٹ سے کام لے گا‘ بہت سے لوگ اپنی تعلیم کے حوالے سے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ کئی لوگ اپنے کاروبار اور آمدنی کو بھی بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں۔ 🔖 جھوٹ کا یہ چلن ہماری *سیاست* میں بھی عام ہے۔ بہت سے سیاسی امیدوار انتخابی مہم کے دوران *عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے اُن سے جھوٹے وعدے کرتے* اور ان کے ذہن میں پہلے ہی سے یہ خیال موجود ہوتا ہے کہ انہوں نے کسی بھی طور پر اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرنا، چنانچہ الیکشن جیت جانے والے امیدواروں کی اکثریت اگلے انتخابات تک کے لیے لوگوں کی آنکھوں سے اوجھل...