It is important not to be afraid of Corona but to avoid it/ کورونا سے ڈرنا نہیں مگر بچنا ضروری ہے
It is important not to be afraid of Corona but to avoid it/ کورونا سے ڈرنا نہیں مگر بچنا ضروری ہے کیا کہہ رہے ہو، کیاااااااا۔۔۔ جانا ہے۔۔ کہاں جانا ہے۔۔۔ احمد کی سالگرہ پر۔۔۔ اور وہاں پارٹی کرنی ہے ۔۔۔۔ اچھا۔۔ اور میں بھی چلوں ۔۔۔ تمھیں پتہ نہیں۔۔۔۔۔باہر کورونا ہے ۔۔ منع کیا ہے باہر جانے سے ۔۔۔۔ وہ سنا نہیں، گھر پر رہو اور محفوظ رہو۔۔۔۔ کیا کہا۔۔۔؟ مذاق ہے ۔۔۔ ہاں کورونا مذاق ہے۔۔۔کیا۔۔۔۔ ہمیں کچھ نہیں ہونے والا۔۔۔۔ کیوں بھلا۔۔ ہم دیسی گندم اور گھی کھانے والے لوگ ہیں ۔۔۔ بہت مضبوط ہیں۔ اچھا بھئی۔۔۔ مانا کہ تم مضبوط لوگ ہو ۔۔ ہاں اور مرض لگ بھی گیا تو ٹھیک ہو جاو گے۔۔۔ مگر سنو ۔۔ یہ تو مانتے ہو نا کہ کورونا ایک حقیقت ہے اور ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔۔۔۔۔ خدا کے لیے اب تو سمجھ جاؤ…. س سنو پاکستان میں یہ سارا کام خراب ہی ایسے ہوا ہے، تم نے اٹلی کی حالت دیکھی تھی نا اور اب ہم بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔ ہم نے حکومت اور ڈاکٹرز کی بات نہیں مانی۔۔۔۔۔ اور دیکھو اب معاملہ سنگین ہو گیا ہے۔ ان لاپرواہیوں کی وجہ سے کچھ دنوں میں تعداد ڈیڑھ لاکھ تک چلی گئی ہے اور ابھی ٹیسٹ صرف ان لوگوں ...