عفو و درگزر اور ہمار ا معاشرہ / Forgiveness and our society
عفو ودرگزر 🖋کالم علامہ ابتسام الہی ظہیر عفو و درگزر اور ہمار ا معاشرہ / Forgiveness and our society ہمار ا معاشرہ اس وقت عدم معمولی معمولی تنازعات پر لوگ ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر تُل جاتے ہیں۔ مجھے بھی آئے دن مختلف طرح کے کیسیز کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملتا ہے‘ جن میں تنازع کا سبب انتہائی معمولی ہوتا ہے۔ کسی شخص نے کسی کی مرضی بغیر اس کی دکان کے سامنے موٹر سائیکل کو کھڑا کر دیاتو تنازع پیدا ہو جاتا ہے‘ کسی نے کسی کو اونچی آواز سے پکار دیا تو بھی تنازع شروع ہو جاتا ہے‘ اسی طرح گھریلو سطح پر بھی آئے دن جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ ان جھگڑوں کے دوران اپنی بیوی کے ساتھ تشدد‘ ظلم اور بربریت کی انتہا پر پہنچ جاتے ہیں‘ اسی طرح یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ معمولی معمولی تنازعات پر ہنستے بستے گھر اُجڑ جاتے ہیں اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔ بہت سے خاندانوں میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر سگے بھائی ایک دوسرے سے برس ہا برس تک کلام نہیں کرتے اور شادی بیاہ یا کسی عزیز کی وفات پر ملاقات کے علاوہ کے ہر قسم کے سماجی تعلقات کو منقطع کر دیا جاتا ہے۔ In our society right now, people are ...