What is the secret of longevity, food, worship or moderation? طویل عمر کا راز کیا ہے، خوراک، عبادت یا اعتدال؟
What is the secret of longevity, food, worship or moderation? طویل عمر کا راز کیا ہے، خوراک، عبادت یا اعتدال؟ دنیا میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں کے رہنے والوں کی عمر کافی طویل ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک ایسا قصبہ ہے جو بارانی جنگلات اور سرفنگ کرنے والوں میں مشہور ساحلوں سے گھرا ہوا ہے۔ دو علاقے بحیرۂ روم کے فیروزی پانیوں کے درمیان جزیرے ہیں۔ ایک اور قصبہ جاپان کے بحر الجزائر کے آخری حصے میں واقع ہے جبکہ اس سلسلے کی پانچویں جگہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کا ایک چھوٹا سا شہر ہے جس کے نام کا مطلب خوبصورت پہاڑی ہے۔ پہلی نظر میں تو آپ کو ایسی کوئی وجہ سمجھ میں نہیں آئے گی کہ آپ ان پانچ علاقوں کے درمیان کسی تعلق یا مماثلت کے بارے میں غور کریں۔ کوسٹا ریکا میں نیکویا، اٹلی میں سارڈینیا، یونان میں اکاریا، جاپان میں اوکیناوا اور کیلیفورنیا میں لوما لنڈا۔ یہ سب علاقے دنیا کے مختلف کناروں پر واقع ہیں اور ان میں کوئی خاص بات دکھائی نہیں دیتی۔ لیکن اگر آپ طویل اور صحت مند زندگی کے خواہش مند ہی...