Don't worry- پریشان نہ ہوں۔۔

03043716508
Don't worry
Some people complete their education at the age of 22. But they don't get a good job for five years.
Some people become the CEO of a company at the age of 25 and at the age of 50 we find out they have passed away.
While some people become CEO at the age of 50 and live up to ninety years.
Despite having a good job, some people are still unmarried and some people have got married without a job and are happier than those who have a job.
Obama retired at the age of 55, while Trump started at the age of 70.
Some legends smile even when they fail the exam and some people cry even when the score is less than 1.
Someone got a lot without any effort and some of them just kept rubbing their heels all their lives.
Everyone in this world is working on their own time zone. Apparently we think some people are far ahead of us and maybe it seems that some are still behind us but everyone is in their own place according to their own time. Don't be jealous of them. Stay in your own time zone.
Wait and be satisfied.
You are neither late nor in a hurry.
Allah, the Lord of Glory, who is the greatest being in the universe, has designed us all according to His own calculations. He knows who can carry how much. What to give to whom at what time. Bind yourself to the will of the Lord and believe that the decision that is sent down to us from Allah is the best.
------------------------------------------------------------------
پریشان نہ ہوں۔۔
کچھ لوگ اپنی تعلیم 22 سال کی عمر میں مکمل کر لیتے ہیں۔ مگر ان کو پانچ پانچ سال تک کوئی اچھی نوکری نہیں ملتی۔
کچھ لوگ 25 سال کی عمر میں کسی کپمنی کے CEO بن جاتے ہیں اور 50 سال کی عمر میں ہمیں پتہ چلتا ہے انکا انتقال ہو گیا ہے۔
جبکہ کچھ لوگ 50 سال کی عمر میں CEO بنتے ہیں اور نوے سال تک حیات رہتے ہیں۔
بہترین روزگار ہونے کے باوجود کچھ لوگ ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں اور کچھ لوگ بغیر روزگار کے بھی شادی کر چکے ہیں اور روزگار والوں سے زیادہ خوش ہیں۔
اوبامہ 55 سال کی عمر میں ریٹائر ہو گیا جبکہ ٹرمپ 70 سال کی عمر میں شروعات کرتا ہے۔۔۔
کچھ لیجنڈ امتحان میں فیل ہونے پر بھی مسکرا دیتے ہیں اور کچھ لوگ 1 نمبر کم آنے پر بھی رو دیتے ہیں۔۔۔۔
کسی کو بغیر کوشش کے بھی بہت کچھ مل گیا اور کچھ ساری زندگی بس ایڑیاں ہی رگڑتے رہے۔۔
اس دنیا میں ہر شخص اپنے ٹائم زون  کی بنیاد پر کام کر رہا ہے۔ ظاہری طور پر ہمیں ایسا لگتا ہے کچھ لوگ ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور شاید ایسا بھی لگتا ہو کچھ ہم سے ابھی تک پیچھے ہیں لیکن ہر شخص اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہے اپنے اپنے وقت کے مطابق۔ ان سے حسد مت کیجئے۔ اپنے اپنے ٹائم زون  میں رہیں۔۔
انتظار کیجئے اور اطمینان رکھیئے۔
نہ ہی آپ کو دیر ہوئی ہے اور نہ ہی جلدی۔
اللہ رب العزت جو کائنات کی سب سے عظیم الشان ذات  ہے اس نے ہم سب کو اپنے حساب سے ڈیزائن کیا ہے وہ جانتا ہے کون کتنا بوجھ اٹھا سکتا ہے. کس کو کس وقت کیا دینا ہے. اپنے آپ کو رب کی رضا کے ساتھ باندھ دیجئے اور یقین رکھیئے کہ اللہ کی طرف سے آسمان سے ہمارے لیے جو فیصلہ اتارا جاتا ہے وہ ہی بہترین ہے۔

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

" قصـــــــور شہر "اوراسکی تاریخ / صوبہ پنجاب پاکستان کا ایک قدیم شہر اور تاریخی شہر / "Kasur City" and its history / Punjab Province An ancient city and historical city of Pakistan

تخم بالنگا کے فائدے (علاج بالغذاء) / Benefits of Takhm Balanga (Nutritional Treatment)