(Qari Navidal Hassan)].The green and lush Nile of Egypt./مصر کی سرسبزی و شادابی دریائے نیل [ (قاری نوید الحسن]
(Qari Naveedul Hassan)
In 2008 I had the opportunity to see the river and its surroundings. Egypt's lush greenery is due to the Nile River. It is the only river that never dries up.My journey from Cairo to Damietta and then to Alexandria is also a memorable journey with Sheikh Sharqawi and Sheikh Mansour Juma.The mosque of Amr ibn Aas, the conqueror of Egypt, built by Syedna Amr ibn Aas, is a beautiful monument to him in Cairo on the banks of the Nile, where he had the opportunity to recite Jumu'ah. He and many other Companions are buried in Egypt Many prophets are also buried hereThe ancient history of the world is also preserved in Egypt that great emperors ruled here It has a strange effect on soil and waterEgypt is also known as the region of scholarsThe great muhaddithin from Imam Shafi'i to Ibn Hajar Asqalani and Imam Shokani are buried here. Readers After the Companions, you will still find them in the land of Egypt. Many Imams, including Imam Warsh, are buried here.In the recent past, famous readers such as Sheikh Rifat, Sheikh Muhammad Manshawi, Sheikh Mustafa Ismail, Sheikh Kamil Yusuf Bhatimi and the famous Sheikh Abdul Basit Abdul Samad are also from Egypt.Egyptians and Pakistanis have almost the same farming and rural environment.Maybe the effect of Nile water is such that their beautiful burning sounds are not found in the world.(Qari Naveedul Hassan)* River_nile_ EgyptThe historically important Nile River, which irrigates Egypt on the African continent, is the largest river in the world.Egypt's great civilization began on the banks of this river and this civilization has had its effects on the culture and civilization of the world.Egypt's gift to the world, the river currently meets the diverse water needs of 11 countries and 400 million people.At a distance of 6,670 km, the river originates from Lake Victoria, the largest lake in Africa. It rains a lot in this area, so there are a lot of forests here.Let us know some amazing facts about this great river today.These forests are home to elephants, lions, rhinos, wild buffaloes, deer, blue cows, hippos and crocodiles. The area has the status of a national park.When this river enters Sudan, its speed becomes very slow, because the river passes through a huge swamp. This swamp is the largest swamp in the world, about 700 km long.There is a type of grass papyrus that covers the whole swamp.This grass is so dense and strong that even if an elephant stands on it, it will not go down and will stand up straight. The river water flows under the grass. Storks, herons and various aquatic birds are found in abundance here.All the tributaries of the Nile River rise from the mountains of Abyssinia and join it.The largest and most important of these rivers is the Blue and is called the Nile. The river rises from Lake Tana in Abyssinia and immediately falls into a deep ravine in the form of a waterfall and flows into the Nile River at Khartoum.After Khartoum, another river named Atbara joins the Nile at Atbara. It also rises from the mountains of Abyssinia near Lake Tana.After Khartoum, many descend into the Nile, at about six places. There are strong and pointed rocks at the bottom of the river. These are called Nile barriers. Boats or motor boats cannot pass through these places.On the Egyptian border in Sudan, the Nile River enters Lake Nasser, the world's largest man-made lake.The Aswan Dam has been built at the site of Aswan. The water of the river has stopped from this dam and it has become a lake. Canals have been constructed for irrigation from this dam and electricity has been generated from this water by passing water through tunnels.Cultivation is done up to 50 miles on both sides of the Nile from the canals of Aswan Dam and Aya Laqa is very green and lush. That is why Egypt is called the gift of the Nile. The river passes through Cairo very quietly and slowly splits into different branches and flows into the Mediterranean near Alexandria.
The Egyptians used to make a scale to determine the speed of the river and the condition of the water. It was a room by the river, it was called Nellometer. River water used to flow into it from a tunnel. This scale determined the temperature, color and condition of the water and kept a year-round record.The same record indicated whether or not the floods would occur and if so, what the effects would be and would be beneficial or detrimental to crops.
The first attempt to locate the source of the Nile was made in the 17th century. After research and travel, it was found that this river originates from Lake Tana, but no one could swim along its shores, because it passes through very dangerous mountains and ravines. That the walls on both sides have become C and no one can pass through these rocky walls.
In the 18th century, European tourists began to explore the interior of Africa. Richard Burton and John Henning Tin Speck left the east coast of Africa in 1857. Passed through difficult paths, forests and mountains, contracted malaria by mosquitoes.At one point Burton became so ill that he could not move, but Speck continued to walk and reach Lake Victoria. According to Speck, the lake was the source of the Nile River, which was recognized by the world. This lake is in Uganda. Kampala, the capital of Uganda, is located on the shores of this lake.The largest city in the Nile Valley is Cairo. Al-Azhar University, the world's oldest university, is located here. Near Cairo are the Pyramids and Abu al-Hul. There are tombs of Egyptian kings, in which mummies (embalmed bodies) are kept. Cairo's museum is also a unique place.The city of Alexandria is located at the mouth of the Nile. It is named after Alexander the Great. There was also a lighthouse that was considered a wonder of the world, but the earthquake knocked it down.Movable
( نویدالحسن )
2008 میں یہ دریا اور اس کے ملحقہ علاقے دیکھنے کا موقع ملا مصر کی سرسبزی و شادابی دریائے نیل کی وجہ سے ھے یہ واحد دریا ھے جو کبھی خشک نہیں ھوتا
قاھرہ سے دمیاط پہر اسکندریہ تک کا سفر میرا بھی الشیخ شرقاوی اور الشیخ منصور جمعہ کے ساتھ اہک یادگار سفر ھے
دنیا کی قدیم تاریخ بھی مصر میں محفوظ ھےکہ بڑے بڑے سلاطین نے یہاں حکومتیں کی ھیں
سیدنا عمرو بن عاص فاتح مصر کی تعمیر کردہ مسجد جامع عمرو بن عاص نیل کنارے قاھرہ میں ان کی خوبصورت یادگار ھے جہاں جمعہ پڑھنے کا موقع ملا ان کا اور دیگر کئی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مدفن بھی مصر میں ھے صرف ان کا نہیں بلکہ کئی انبیاء کرام علیھم السلام بھی یہاں مدفون ھیں
اس کی مٹی و پانی میں عجیب تاثیر ھے کہ
مصر کو اھل علم کا خطہ کہلوانے میں بھی مشہور ھے
بڑے بڑے محدثین امام شافعی رح سے لیکر ابن حجر عسقلانی رح اور امام شوکانی رح تک یہاں مدفون ھیں علماء و فضلاء و قراء کے نام کی نسبتیں اس کے شہروں سے منسوب ھیں تجوید و قراءت میں سلسلہ اسانید کو دیکھا جائے تو سب سے زیادہ اھل علم قراء کرام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بعد تابعین سے لیکر تاحال آپ کو سرزمین مصر میں ملیں گے امام ورش رح سمیت کئی ائمہ قراء یہاں مدفون ھیں
ماضی قریب میں بھی الشیخ رفعت ، الشیخ محمد منشاوی، الشیخ مصطفی اسماعیل، الشیخ کامل یوسف بھتیمی اور مشہور زمانہ الشیخ عبدالباسط عبدالصمد جیسے نامور قراء کرام کا تعلق بھی مصر سے ھے
شاید نیل کے پانی کی تاثیر ایسی ھے کہ ان کی خوبصورت پرسوز آوازوں جیسی آوازیں دنیا میں نہیں پائی جاتیں
اھل مصر اور پاکستان کی کھیتی باڑی اور دیہاتی ماحول تقریبا ایک جیسا ھے
( نویدالحسن )
* دریا_نیل_
مصر
براعظم افریقہ میں مصر کو سیراب کرنے والا تاریخی اہمیت کا حامل دریائے نیل دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے۔
مصر کی عظیم تہذیب کا آغاز اسی دریا کے کنارے ہوا اور اس تہذیب نے دنیا بھر کی ثقافت و تہذیب پر اپنے اثرات مرتب کیے۔
دنیا کو مصر کا تحفہ دینے والا یہ دریا اس وقت 11 ممالک اور 40 کروڑ افراد کی مختلف آبی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔
آئیں آج اس عظیم دریا کے بارے میں کچھ حیران کن حقائق جانتے ہیں۔
6 ہزار 6 سو 70 کلو میٹر کے فاصلے پر محیط یہ دریا افریقہ کی سب سے بڑی جھیل وکٹوریہ جھیل سے نکلتا ہے۔ اس علاقے میں بارش بہت ہوتی ہے، لہٰذا یہاں بہت گھنے جگلات پائے جاتے ہیں۔
ان جنگلات میں ہاتھی، شیر، گینڈے، جنگلی بھینسے، ہرن، نیل گائے، دریائی گھوڑے اور مگر مچھ وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ اس علاقے کو نیشنل پارک کا درجہ حاصل ہے۔
جب یہ دریا سوڈان میں داخل ہوتا ہے تو اس کی رفتار بہت سست ہوجاتی ہے، کیوں کہ دریا ایک زبردست دلدل سے گزرتا ہے۔ یہ دلدل دنیا کی سب سے بڑی دلدل تقریباً 700 کلو میٹر طویل ہے۔
یہاں ایک قسم کی گھاس پاپائرس پائی جاتی ہے جو پورے دلدل پر چھائی رہتی ہے۔
یہ گھاس اتنی گھنی اور مضبوط ہے کہ اس پر ایک ہاتھی بھی کھڑا ہوجائے تو وہ نیچے نہیں جائے گا اور سیدھا کھڑا رہے گا۔ دریا کا پانی گھاس کے نیچے نیچے بہتا ہے۔ یہاں سارس، بگلے اور پانی میں رہنے والی مختلف چڑیاں بکثرت پائی جاتی ہیں۔
دریائے نیل کے سارے معاون دریا حبشہ کے پہاڑوں سے نکل کر اس میں شامل ہوتے ہیں۔
ان میں سب سے بڑا اور اہم دریا نیلا ہے اور نیل کہلاتا ہے۔ یہ دریا حبشہ میں جھیل تانا سے نکلتا ہے اور فوراً بعد آبشار کی صورت میں ایک نہایت گہری کھائی میں گرتا ہے اور بہتا ہوا خرطوم کے مقام پر دریائے نیل میں مل جاتا ہے۔
خرطوم کے بعد اتبارا کے مقام پر اتبارا نام کا ایک اور دریا، دریائے نیل میں شامل ہوتا ہے۔ یہ بھی حبشہ کے پہاڑوں سے جھیل تانا کے قریب سے نکلتا ہے۔
خرطوم کے بعد دریائے نیل میں کئی اتار آتے ہیں، یہ تقریباً 6 مقامات پر ہیں۔ دریا کی تہہ میں مضبوط اور نوکیلی چٹانیں ہیں۔ ان کو دریائے نیل کی رکاوٹیں کہا جاتا ہے۔ ان مقامات سے کشتیاں یا موٹر بوٹس نہیں گزر سکتے۔
سوڈان میں مصر کی سرحد پر دریائے نیل انسان کی بنائی ہوئی دنیا کی سب سے بڑی جھیل یعنی جھیل ناصر میں داخل ہوتا ہے۔
یہاں اسوان کے مقام پر اسوان بند باندھا گیا ہے۔ اس بند سے دریا کا پانی رک گیا ہے اور ایک جھیل بن گئی ہے۔اس بند سے آبپاشی کے لیے نہریں نکالی گئی ہیں اور پانی کو سرنگوں سے گزار کر اس پانی سے بجلی پیدا کی گئی ہے۔
اسوان بند کی نہروں سے دریائے نیل کے دونوں طرف 50، 50 میل تک کاشت کاری ہوتی ہے اور عیہ لاقہ نہایت سر سبز و شاداب اور آباد ہے۔ اسی وجہ سے مصر کو دریائے نیل کا تحفہ کہا جاتا ہے۔قاہرہ سے گزر کر دریا بہت خاموشی اور آہستہ آہستہ مختلف شاخوں میں بٹ کر اسکندریہ کے قریب بحیرہ روم میں جا گرتا ہے۔
دریا کی رفتار اور پانی کی کیفیت معلوم کرنے کے لیے مصری لوگ ایک پیمانہ بناتے تھے۔ یہ دریا کے کنارے ایک کمرا ہوتا تھا، اسے نیلو میٹر کہتے تھے۔ اس میں ایک سرنگ سے دریا کا پانی آتا رہتا تھا۔ اس پیمانے سے پانی کی حرارت، رنگ اور کیفیت معلوم ہوتی تھی اور اس کا سال بھر کا ریکارڈ رکھا جاتا تھا۔
اسی ریکارڈ سے معلوم ہوتا تھا کہ طغیانی آئے گی یا نہیں اور اگر آئے گی تو کیا اثرات ہوں گے اور فصلوں کے لیے فائندہ مند ہوگی یا نقصان دہ ہوگی۔
دریائے نیل کے آغاز کا مقام جاننے کے لیے پہلی بار سترہویں صدی میں کوشش کی گئی۔ تحقیق اور سفر کے بعد معلوم ہوا کہ یہ دریا جھیل تانا سے نکلتا ہے مگر اس کے کنارے کنارے کوئی نہ طل سکا، کیوں کہ یہ بڑے خطرناک پہاڑوں اور کھڈوں میں سے گزرتا ہے۔دریا کے تیز پانی نے چٹانوں کو کچھ اس طرح کاٹا ہے کہ دونوں طرف دیواریں سی بن گئی ہیں اور ان چٹانی دیواروں پر سے کوئی نہیں گزر سکتا۔
اٹھارویں صدی میں یورپی سیاحوں نے افریقہ کے اندرونی علاقے دریافت کرنا شروع کیے۔ رچرڈ برٹن اور جان ہیننگ ٹن اسپیک سنہ 1857 میں افریقہ کے مشرقی ساحل سے روانہ ہوئے۔ دشوار گزار راستوں، جنگلوں اور پہاڑوں سے گزرے، مچھروں کی وجہ سے ملیریا میں مبتلا ہوئے۔
ایک مقام پر برٹن اتنا بیمار ہوا کہ آگے نہ بڑھ سکا، مگر اسپیک چلتا رہا اور جھیل وکٹوریہ تک پہنچ گیا۔ اسپیک کے مطابق یہی جھیل دریائے نیل کے نکلنے کی جگہ تھی، جس کو دنیا نے تسلیم کرلیا۔ یہ جھیل یوگنڈا میں ہے۔ یوگنڈا کا دارالحکومت کمپلا اسی جھیل کے کنارے آباد ہے۔
وادی نیل کا سب سے بڑا شہر قاہرہ ہے۔ یہاں دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی جامعہ الازہر واقع ہے۔ قاہرہ کے قریب اہرام اور ابو الہول واقع ہیں۔ مصری بادشاہوں کے مقبرے ہیں، جن میں ممی (حنوط شدہ لاشیں) رکھی ہوئی ہیں۔ قاہرہ کا عجائب گھر بھی منفرد مقام ہے۔
دریائے نیل کے دہانے پر اسکندریہ کا شہر آباد ہے۔ اس کا نام سکندر اعظم کے نام پر ہے۔ یہاں ایک لائٹ ہاؤس بھی تھا جو عجائبات عالم میں شمار ہوتا تھا، مگر زلزلے نے اس کو گرا دیا۔
منقول
https://usamamadni508.blogspot.com/2020/06/qari-navidal-hassanthe-green-and-lush.html
جواب دیںحذف کریںمصر کی سرسبزی و شادابی کا منظر اور دریائے نیل کی سیر >سفرنامہ(راقم : استاذئ المکرم قاری نویدالحسن لکھوی صاحب)
جواب دیںحذف کریں(میری بلاگ ویب سائٹ کو لائیک شیئر کیجیئے کمنٹ دیجیئے اور فالو کیجیئے)
https://usamamadni508.blogspot.com/2020/06/qari-navidal-hassanthe-green-and-lush.html
https://usamamadni508.blogspot.com/2020/06/what-will-happen-when-i-die.html
جواب دیںحذف کریں