ایک قطرہ خون بہائے بِنا جیتی جانیوالی جنگ/ A war won without a drop of bloodshed [Urdu/English Translate[

ایک قطرہ خون بہائے بِنا جیتی جانیوالی جنگ/ A war won without a drop of bloodshed [Urdu/English Translate]

Friday was the blessed day of the twentieth day of Ramadan when Abu Sufyan was standing on a rock and shouting, “O Quraysh! The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) has arrived. No one has the courage to compete with him. Only he who enters my house or locks the door of his house and whoever enters the Sacred Mosque is safe.
Then, eight years ago, the Prophet Muhammad (peace be upon him), who had migrated with one of his companions in the middle of the night, entered Makkah with such pomp that an army of ten thousand martyrs was behind him. Even entering this triumphant manner, the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) bowed his head before Allaah and on his lips was the praise of the Lord of the worlds, who showed him this glorious day that he became the head of state in his city. Had entered-
The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) called 'Uthmaan ibn Talhah, the key bearer of the Ka'bah, and ordered him to open it. It was' Uthman who many years ago refused to give the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) the key to worship inside the Ka'bah for only a few hours, to which the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) replied: "One day I will have this key and I will give it to whomever I want." And today everyone was seeing the truth of this statement of the Prophet with their own eyes. The Kaaba was cleansed by erasing the idols and their paintings on the walls. The merciful Prophet Muhammad (peace be upon him) prayed in the Ka'bah and then turned towards the courtyard of the Haram, where the Quraysh were terrified by their evil deeds.
The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) addressed them and said: "How do you think I am going to treat you?" Voices emerge: "You are the Blessed Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him). He replied: "I say today what Prophet Joseph (peace be upon him) said to his brothers that there is no reproach on you from me today. Go, you are all free. ” This pardon was for those who for 21 years raised all the storms of persecution, sorrow and misery against the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and those who took his name as much as they could.
Their swords, spears and arrows continued to rain on the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) and his companions. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) was thirsty for blood today and was seeking forgiveness. Eyewitnesses have never seen a scene where a great city like Mecca was conquered without shedding a drop of blood and a general amnesty was declared despite all the domination.
Today, civilized people in Europe want to prove that the Prophet Muhammad (peace be upon him) tried to spread his faith by the sword by declaring Islamic war to be savage, unnatural. The mere conquest of Makkah is enough to multiply this false idea. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) performed as many Hajj with his companions,
Their number is 24 in which a total of 117 Muslims were martyred and 217 opponents were killed.
But the details of the wars that took place among the protesters are not hidden from anyone. Without peeking into the past, the so-called global war on terror after 9/11 pushed millions of people into a blind valley of injuries, disabilities, homelessness and death.The tragic stories of Abu Ghraib and Guantanamo Bay became money. At present, inhumane atrocities are going on in Kashmir and Palestine. People's freedom and sovereignty have been taken away and they have been deprived of their right to live. It is fair to say that today's world is moving away from the path of peace and reconciliation with each passing day and is falling into the abyss of oppression and injustice. In such a situation, let the "civilized" world know that its policies are unnatural and inhumane and who is bent on enforcing their ideologies by force. Of course, this test is not difficult for every civilized, balanced and conscious soul.
---------------------
ایک قطرہ خون بہائے بِنا جیتی جانیوالی جنگ
/// A war won without a drop of bloodshed [Urdu/English Translate[

بیس رمضان المبارک جمعہ کا مبارک دن تھا جب ابو سفیان ایک چٹان پر کھڑے ہو کر پکار پکار کر کہہ رہا تھا “اے قریش! محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم آ پہنچے ہیں، کسی میں ان سے مقابلے کی ہمت نہیں ہے، بس جو میرے گھر میں داخل ہو جائے یا اپنے گھر کا دروازہ بند کر لے اور جو مسجدالحرام میں داخل ہو جائے اسے امان ہے۔” پھر آٹھ سال قبل رات کی تا یکی میں اپنے ایک رفیق کے ساتھ ہجرت کرنے والے حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم مکہ میں اس شان سے داخل ہوئے کہ دس ہزار جانثاروں کا لشکر آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کے پیچھے تھا۔ اس فاتحانہ انداز میں داخل ہوتے ہوئے بھی آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کا سرِ اقدس اللہ کے آگے جھکا اور لبوں پر رب العالمین کی حمدوثنا تھی جس نے یہ شاندار دن دکھایا تھا کہ آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم اپنے شہر میں سربراہ مملکت کے طور پر داخل ہوئے تھے۔

نبی کریم صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے کلید بردارِ کعبہ عثمان بن طلحہ کو بلا کر کعبہ کھولنے کا حکم دیا۔ یہ وہی عثمان تھا جس نے آج سے کئی سال پہلے حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کو محض چند گھڑیوں کے لئے کعبہ کے اندر عبادت کرنے کے لئے بھی یہ چابی دینے سے انکار کیا تھا جس پر آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا :” ایک دن یہ چابی میرے پاس ہو گی اور میں جسے چاہوں گا، عطا کروں گا۔” اور آج اس قول رسول کی صداقت کو سب اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے۔ کعبے میں موجود بتوں اور دیواروں پر ان کی منقش تصاویر کو مٹا کر کعبے کو پاک کیا گیا۔ نبی مہربان حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے کعبے میں نماز ادا کی اور پھر صحن حرم کا رخ کیا، جہاں قریش اپنے کالے کرتوتوں کے باعث سہمے کھڑے تھے۔

آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے ان سے مخاطب ہو کر فرمایا: “تمہارا کیا خیال ہے کہ میں تم سے کیسا سلوک کرنے والا ہوں؟” آوازیں ابھرتی ہیں: “آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کریم ہیں، کریموں کی اولاد ہیں، آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم سے صرف خیر و بھلائی کی امید ہے”۔ جوابا فرماتے ہیں: “میں آج وہی کہتا ہوں جو حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں سے کہا تھا کہ آج میری طرف سے تم پرکوئی سرزنش نہیں۔ جاؤ تم سب آزاد ہو۔” یہ عفو و درگزر ان لوگوں کے لئے تھا جنہوں نے 21 سال تک آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم اور آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کے نام لیواؤں کے خلاف اذیتوں، دکھوں اور مصیبتوں کے وہ تمام طوفان کھڑے کئے جس قدر ان کے بس میں تھے۔ ان کی تلواریں، برچھیا ں اور تیر مسلسل آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم اور آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کے ساتھیوں پر برستے رہے۔ آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کے خون کے پیاسے آج ندامت سے سرجھکائے کھڑے تھے اور معافی کا پروانہ حاصل کر رہے تھے۔ چشم فلک نے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ خون کا ایک قطرہ بہائے بغیر مکہ جیسا عظیم شہر فتح کر لیا گیا اور تمام تر غلبے کے باوجود عفو عام کا اعلان کر دیا۔

آج یورپ کے مہذب افراد اسلامی جنگ کو متوحش، غیر فطری قرار دے کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے تلوار کے ذریعے اپنے عقیدے کو پھیلانے کی کوشش کی۔ اس باطل خیال کو محض فتح مکہ کا بصیرت افروز واقعہ ضرب کاری لگانے کے لئے کافی ہے۔ آپ صلی اﷲ علیہ والہ وسلم نے اپنے رفقاء کے ساتھ جتنے بھی حج ادا کئے، ان کی تعداد 24 ہے جس میں کل 117مسلمان شہید اور 217 مخالفین ہلاک ہوئے۔

مگر معترضین کے یہاں جو جنگیں ہوئیں ان کا احوال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ماضی میں جھانکے بغیر اگر حال کی بات کی جائے تو نائن الیون کے بعد ہی نام نہاد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ نے لاکھوں انسانوں کو مجروح، معذور، بے گھر اور موت کی اندھی وادی میں دھکیل دیا۔ ابو غریب اور گوانتاناموبے کی الم ناک انتقامی داستانیں رقم ہوئیں۔ اس وقت کشمیر و فلسطین میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں۔ لوگوں کی آزادی و خود مختاری سلب کر لی گئی ہے بلکہ انھیں جینے کے حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ کہنا بجا ہے کہ آج کی دنیا ہر گزرتے دن کے ساتھ امن و آشتی کی راہوں سے دور ہو کر ظلم و ناانصافی کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتی چلی جا رہی ہے۔ ایسے میں “مہذب” دنیا بتائے کہ اس کی پالیسیاں غیر فطری و غیر انسانی ہیں اور کون اپنے نظریات بزور قوت نافذ کرنے پر تلا ہوا ہے، یقینا یہ جانچنے کی کسوٹی ہر مہذب، متوازن اور باشعور ذی نفس کیلئے چنداں مشکل نہیں۔


تبصرے

  1. (میری بلاگ ویب سائٹ کو لائیک شیئر کیجیئے کمنٹ دیجیئے اور فالو کیجیئے)
    https://usamamadni508.blogspot.com/2020/06/war-won-without-drop-of-bloodshed.html

    جواب دیںحذف کریں
  2. (میری بلاگ ویب سائٹ کو لائیک شیئر کیجیئے کمنٹ دیجیئے اور فالو کیجیئے)
    https://usamamadni508.blogspot.com/2020/06/war-won-without-drop-of-bloodshed.html

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

" قصـــــــور شہر "اوراسکی تاریخ / صوبہ پنجاب پاکستان کا ایک قدیم شہر اور تاریخی شہر / "Kasur City" and its history / Punjab Province An ancient city and historical city of Pakistan

تخم بالنگا کے فائدے (علاج بالغذاء) / Benefits of Takhm Balanga (Nutritional Treatment)