حسن خاتمہ
(( حسنِ خاتمہ)) حسنِ خاتمہ یہ نہیں کہ آپ کی موت مسجد ، مصلے یا قرآن پڑھتے ھوئی ھے جب کہ ھم جانتے ھیں کہ تمام مخلوقات میں سے سب سے بہترین انسان نبی مہربان جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(میرے ماں باپ اور میری زندگی آپ پر قربان)کی وفات بستر پر ھوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے یار غار سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات بستر پر ھوئی 100 جنگیں لڑنے والے سیدنا خالد بن ولید جن کا لقب ہی (اللہ کی تلوار تھا)کی وفات بستر پر ھوئی حقیقت میں اچھی موت یہ ھے کہ آپ کو موت آئے تو آپ شرک سے محفوظ ھوں نفاق سے محفوظ ھوں بدعتیوں اور بدعات سے محفوظ ھوں حسنِ خاتمہ یہ ھے کہ آپ کی موت کا وقت آئے تو آپ کتاب وسنت کے راستے پر گامزن ھوں اللہ کی کتاب اور جو کچھ اس میں ھے اس پر کامل یقین ھو بہترین موت تو یہ ھے کہ موت کا وقت آئے تو کسی مسلمان کا خون آپ کے ذمہ نہ ھو کسی کا مال غصب نہ کیا ھو کسی کی عزت نہ اچھالی ھو اللہ اور بندوں کے حقوق ادا کرکے آپ اس دنیا سے رخصت ھو رھے ھوں پیاری موت تو وہ ھے کہ آپ اس دنیا سے جائیں فرمانبردار دل لے کر جائیں آپ کی نیتیں صاف ھوں، اخلاق اچھے ھوں کسی مسلمان کے متعلق دل میں ...